ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

184

سینٹ لوشیا(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج جمعرات سے گراس آئلیٹ میں شروع ہو گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ان دونوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ اور5ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات سے ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم، گراس آئلیٹ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو کریگ براتھویٹ لیڈ کریں گے جبکہ جنوبی افریقن ٹیم ڈین ایلگر کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 جون تک گراس آئلیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 26 جون، دوسرا 27 جون، تیسرا 29 جون، چوتھا یکم جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے جائیں گے۔