ایلینا اور اسلن کراستیف نے فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنا لی

77

پیرس(جسارت نیوز)ایلینا ویسنینا اور اسلن کراستیف نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جہاں ان کا مقابلہ ڈیزرے کورجیک اور جو سلسبری سے ہو گا۔ روسی جوڑی نے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیمی شوروس اور ویسلے کولہوف کو شکست دی۔ مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ایلینا ویسنینا اور ان کے ہم وطن پارٹنر اسلن کراستیف نے تھرڈ سیڈ ہالینڈ کی ڈیمی شوروس اور ویسلے کولہوف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل کے صژٰ کوالیفائی کیا۔