انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

347

برمنگھم(جسارت نیوز)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج جمعرات سے ایجبسٹن ، برمنگھم میں شروع ہوگا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تاریخی گرائونڈ لارڈز، لندن میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ بھارت کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیلے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج جمعرات سے 14 جون تک ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم جو روٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22جون تک روز بائول اسٹیڈیم، سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔