انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں آج 3 میچ کھیلے جائیں گے

129

نیو یارک(جسارت نیوز)انٹرنیشنل فٹ بال فرینڈلیز میں آج مزید 3 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں امریکا اور کوسٹا ریکا کی ٹیمیں ریو ٹنٹو اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ گزشتہ سال دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ میں امریکا نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرا میچ جنوبی افریقا اور یوگنڈاکے درمیان اورلینڈواسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تیسرا میچ ایسٹونیا اور لٹویا کے درمیان کھیلاجائیگا۔