بجٹ میں زیرو ریٹنگ نو پیمنٹ نو ریفنڈ سسٹم بحال کیا جائے،جاوید بلوانی

266

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ 2021-2022میں پانچ بڑے ایکسپورٹ سیکٹرز کے لیے سابقہ زیرو ریٹنگ نو پیمنٹ نو ریفنڈ کا نظام بحال کرے، ڈیوٹی ڈرابیک آن ٹیکسس اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیمز جاری رکھے، ایکسپورٹرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 0.5 فیصد کرے،ایکسپورٹ ڈولپمنٹ سرچارج کو معطل کرے،یوٹیلیٹز بجلی اور قدرتی گیس اور آر ایل این جی کے ٹیریف کو کم اور منجمد کرے ۔ یہ مطالبات زبیر موتی والا، چیئرمین، کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشنز، جاوید بلوانی، چیئرمین، پاکستان اپیرئل فورم، طارق منیر، چیئرمین، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، شیخ شفیق،سابق چیئرمین ، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن، رفیق گوڈیل، چیئرمین، پاکستان نٹ ویئر سویٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، فیروز عالم لاری، چیئرمین، ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، خواجہ عثمان، سابق چیئرمین، پاکستان کاٹن فیشن اپیرئل مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، عبد الصمد، چیئرمین، پاکستان کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن، ذوالفقار چوہدری، چیئرمین، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن، امین الانہ، چیئرمین، آل پاکستان بیڈ شیٹس اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن، یعقوب سلطان،چیئرمین اور پاکستان ویونگ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے آج پی ایچ ایم اے میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیے۔