چائے کو فوڈ آئٹم کا درجہ دیا جائے، عوام کو ریلیف ملے گا، میاں زاہد حسین

270

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چائے صرف ایک مشروب ہی نہیں ہے بلکہ غربت کی وجہ سے بہت سے لوگ اب چائے کے ساتھ پاپا اور روٹی کھاتے ہیں اس لیے اسے سستا کیا جائے۔ آمدہ بجٹ میں چائے کو فوڈ آئٹم کا درجہ دیا جائے اوراس پرعائد ٹیکس کم کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چائے کی مقامی پیداوار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں چائے کی کھپت بڑھ رہی ہے اوردرآمدات کے ساتھ اسمگلنگ میں اضافہ بھی جاری ہے۔