یاسر نواز کی کورونا ٹون کی جگہ سورۃ رحمٰن لگانےکی درخواست

462

پاکستان کے معروف اداکار یاسر نواز نے حکومت سے موبائل فون پر لگی کورونا ٹون ہٹانے کی درخواست کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے یاسر نواز نے حکومت سے درخواست کی کہ موبائل فون پر لگی کورونا ٹیون تبدیل کرکے سورۃ رحمٰن کی تلاوت لگادی جائے تاکہ عوام ڈپریشن سے نکل کر تھوڑا سکون حاصل کرسکے۔

یاسر نواز نے کچھ ہی دیر بعد ہی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا  لیکن اس کے باوجود پوسٹ کو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر شیئر کیاگیا ہے، جہاں صارفین نے اس درخواست پر یاسرنواز کی تعریف کی اور کچھ نے اداکار کوتنقید کا بھی نشانہ بنایا ، تاہم اداکار نے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔