عالمی استعمار کے آلہ کار اسلامی اقدار کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ڈاکٹر طارق سلیم

900
لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کو القدس فلسطین فنڈ کے لیے ضلعی امیر سردار امجد علی خان امدادی چیک پیش کررہے ہیں

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ پاکستان نظریاتی اورسیاسی دہشت گردی کے نرغے میں ہے۔ عالمی استعماراوران کے آلہ کارسیاسی دہشت گرد پاکستان کی اسلامی نظریاتی اقدارکے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے توہین رسالت قوانین ،اسلامی شعائرسمیت دیگرایسے قوانین پرشب خون مارنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔ عوام نے تبدیلی سرکار،ن لیگ اورزرداری لیگ کو آزما لیا، اب ان کے پاس جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کے سوا ہ کوئی اورآپشن نہیں۔ پنجاب کے اضلاع میں بلدیاتی اورعام انتخابات کی تیاریوں کے لیے موثر امیدواروں کی نامزدگی کے حوالے سے کام جاری ہے، صوبائی سیاسی وپارلیمانی بورڈجلدسفارشات کوحتمی شکل دے کرمرکزی بورڈ کوبھجوائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلاع کے دوروں کے دوران منعقدہ اجلاسوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان، سیکرٹری صوبائی سیاسی وپارلیمانی بورڈ رسل خان بابر سمیت دیگر ذمے داران بھی اس موقع پرامیرصوبہ کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر امرائے اضلاع نے القدس فلسطین فنڈکے لیے امیرصوبہ کولاکھوں روپے مالیت کے چیک بھی پیش کیے۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ٹرین حادثے کے اصل مجرم وزیرریلوے اعظم سواتی اور عمران خان ہیں۔ کٹے پھٹے جسموں اور شہدا کی میتوں پرکھڑے ہوکربے شرم وزیرکہتے ہیں کہ کیا ہمارے استعفے ٰ سے مرنے والے واپس آجائیں گے۔ ریلوے حکام نے اعتراف کیا کہ ٹریک، ٹرین چلانے کے قابل نہیں، اس کے باوجود مسافروں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیاگیا۔ یہ حادثہ نہیں قتل ہے ریلوے مسافروں کوجان بوجھ کرکھائی میں دھکیلنے والے درندے حکمرانوں کے خلاف اس قتل عام کی ایف آئی آرہونی چاہیے ۔