ریستورانوں میں ویٹرز کی جگہ روبوٹ کا رواج

306

روڈ آئی لینڈ پیزیریا نے اپنے اسٹاف میں ایک جدید ممبر کا اضافہ کیا ہے۔

کمبرلینڈ میں انجیلو پیلس پیزا کے شریک مالک بل کٹیسلس نے کہا کہ انہوں نے ایک روبوٹ کو اپنے عملے میں شامل کیا ہے جو اپنے ساتھی عملے پر سے بوجھ کو کم کرے گا۔

ٹسیلس نے WJAR ٹی وی کو بتایا کہ ہم انتہائی مصروف ہوتے ہیں، ہمارے ہاں گاہگوں کا بہت رش ہوتا ہے اور اس دوران کئی گاہگوں کا نمبر دیر سے آتا ہے یا بعض اوقات کوئی گاہگ رہ بھی جاتا ہے۔ ک

انہوں نے کہا کہ روبوٹ کھانے کے ترتیب کے ساتھ پروگرام کیا گیا ہے۔ لہذا آپریٹر کو صرف ٹیبل نمبر لگانے کی ضرورت ہے باقی روبوٹ اس کی خود نشاندہی کرلے گا کہ اسے کہاں جانا ہے۔

اس ریسٹورانٹ میں روبوٹ کے لئے نام تجویز کرنے کا مقابلہ ہورہا ہے، جس نے بہترین نام تجویز کیا اسے 100 ڈالرز کا گفٹ کارڈ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کورونا ایس او پیز کو مدِنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں کئی ریستورانوں نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کیلئے اپنے عملے میں روبوٹ کو ایمپلائی کرنا شروع کردیا ہے۔