اسمارٹ فون کے جنونی صارفین کیلئے تیسری آنکھ تیار

488

جنوبی کوریا کے ایک ٹیکنالوجیکل ڈیزائنر نے اسمارٹ فون کے جنون کی حد تک شوقین صارفین جو اپنی نگاہوں کو فون کی اسکرین سے ایک پل کیلئے بھی نہیں ہٹا سکتے، کے لئے ایک حل پیش کیا ہے  تاکہ وہ فون استعمال کرتے وقت خود کو دیوار سے ٹکرانے یا کسی اور حادثے سے بچ سکیں۔

28 سالہ پینگ من ووک نے ایک روبوٹک آنکھ تیار کی ہے جس کو انہوں نے “تیسری آنکھ” سے تعبیر کیا ہے اور موبائل فون استعمال کرنے والے جنونی اپنے ماتھے پر اُسے نصب کرسکتے ہیں تاکہ چلتے چلتے کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

اس آلے کو پینگ نے “فونو سیپی ایئنس” کہا ہے۔ یہ تیسری آنکھ فون کو استعمال کرنے وقت صارف کا سر نیچے ہونے پر کھُل جاتی ہے۔ جب ایک سے دو میٹر کے فاصلے پر کوئی رکاوٹ موجود ہوتی ہے تو یہ آلہ آنے والے خطرے سے آواز کے ذریعے خبردار کرتا ہے۔