ملازمت سے نکال دیے جانے کا مطلب ہرگز ناکامی نہیں

387

اگرچہ ملازمت سے فارغ کیے جانے کے کچھ واقعات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ڈرامائی ہوتے ہیں لیکن یہ کہنا درست ہوگا کہ تقریباً سارے واقعات سفاکانہ ہوتے ہیں۔ لیکن اپنے کیریئر کے راستے کو پٹڑی سے مکمل اتارنے کے بجائے آپ تجربے کو بروئے کار لائیں اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے بہتر راستہ تلاش کریں۔

اگر آپ صدمے سے دوچار ہیں تو اپنے آپ کو ٹھنڈا رکھنے اور شدید جذباتی مظاہرے کو روکنا ضروری ہے۔ مینہٹن کے لینکس ہل اسپتال کی کلینیکل ماہر نفسیات صابرینا رومانوف نے کہا ، ” ملازمت سے فارغ کیے جانے کی خبر ملنے پر اپنے آپ کو قابو میں رکھنا اور آرام سے اُس حقیقت کو تسلیم کرنا آپ کے باس پر اچھا اثر ڈال ستکا ہے۔

اس غیر جانبدارانہ عمل سے مستقبل میں کمپنی میں دوبارہ شامل ہونے ، خوشگوار ماحول میں بات چیت کرنے ، اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے اور حوالہ جات کے لئے کمپنی کا دروازہ کھُلا رہنے میں مدد ملے گی۔

یہ عمل بہت مشکل ہے تاہم کوشش کریں کہ اچھا تاثر قائم کرتے ہوئے جائیں، ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کے مواقع پر اظہار تشکر اور اپنے باس کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کریں۔

رومانف نے کہا ، “آپ کمپنی کی جانب سے اس رد کو ترقی کے موقع کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ مایوسی ایک فطری رد عمل ہے لیکن اس کو امید میں بدلنے کی کوشش کریں جو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برقرار رکھنے اور اگلی ملازمت میں ترقی پزیر ہونے کے لئے درکار اقدامات اور آپ کی حوصلہ افزائی کو تقویت بخشے۔”

نیویارک میں ایک ماہر نفسیات جیسکا جنوری بہر نے کہا ، “ملازمت سے جانے کے بعد پوری شخصیت کو اپنی پیشہ ورانہ شناخت سے الگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اس سے گہری شرمندگی ، افسوس ، خوف یا مایوسی کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس وقت اپنے ساتھ ایمانداری اور نرم سلوک کرنے کی ضرورت ہے. ٹھنڈے دماغ سے فارغ وقت میں نوکری سے برخاستگی کی وجوہات پر غور کریں۔ اپنے دماغ کو غیر جانبدارانہ سمت میں لے جائیں اور جو نتائج آپ کے ذہن میں آئیں اُسے قبول کریں اور اُن پر اصلاحی کام شروع کردیں۔