اور دعا قبول ہو گئی

700

خواب یوں بھی پورے ہوتے ہیں دعائیں یوں بھی بارگاہ خداوندی میں شرف قبولیت پاتی ہیں ۔دل کی گہرائیوں سے مانگی گئیں دعائیں قبول ہوئیں۔رب کائنات سے کی گئیں داعی دین بننے کی آرزوئیں ایسے پوری ہوئیں کہ دلوں کو قرار ملا ‘مسرتوں کو دوام ملا ۔
جماعت اسلامی حلقہ خواتین شعبہ نشر واشاعت ” کے تحت اس سال رمضان المبارک میں قرآن پاک کے پیغام کو اچھوتے انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کا ارادہ کیا ۔اس بے مثال “خلاصہ قرآن پروجیکٹ ” کے تحت پورے قرآن سے بے انتہاء عرق ریزی سے منتخب کی گئیں واضع احکامات کی حامل آیات سے پہلے کونٹینٹ پھر پوسٹ اور پھر وڈیوز بنائی گئیں ۔اور ان میں صوتی اثرات بھی ڈالے گی ۔
اس قدر مبارک مہینہ اور اتنی مبارک گھڑیاں کہ جس کا ایک ایک لمحہ رحمتوں اور برکتوں کا خزانہ ہے ۔ہمیں یہ سعادت ملی کہ ان انمول لمحات کو عشق قرآن کی لو سے شعلہ جوالا بنائیں ۔
یوں تو جماعت اسلامی حلقہ خواتین پورا سال دین کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے کے مشن کو جاری رکھتی ہے۔پر رمضان المبارک میں دورہ قرآن کی کلاسیز اس کام کو مہمیز پہنچاتی ہے ۔
رمضان المبارک سے چند ہفتے قبل کراچی نظم کے تحت کونٹینٹ رائٹرز اور پوسٹ میکرز کی تربیتی کلاس “ادارہ نور حق” میں منعقد کی گئ ۔اس کلاس میں بہترین قابل اساتذہ نے بے حد مفید اور معلوماتی رہنمائی کے ذریعے ہمیں اپنے اپنے شعبے کے کام کو مزید بہتر اور احسن طریقے سے کرنے کی تربیت دی ۔اور اور جہاد با لقلم کے ہمارے اس مشن میں استقامت کی دعا ئیں کی ۔
اس کے فوری بعد ہمارے واٹس ایپ گروپس بنا دیا گیا اور باقاعدگی سے روزانہ کی بنیادپر عملی طور پر کام سکھایا بھی جاتا اور ہوم ورک بھی دیا جاتا ۔اس طرح بہتریں اساتذہ کی انتھک محنت و توجہ سے ہماری صلاحیتوں کو نکھار ملا ۔
ہم میں سیے کسی کو بھی یہ اندازہ نہ تھا کہ ” قرآن سیریز ” کے باعث شرف اور محترم کام کے لیےہمیں چن لیا گیا ہے ۔رمضان المبارک سے دس روز قبل ہی ہمارے پروجیکٹ پر دن رات کام شروع ہو گیا ۔اس پروجیکٹ کی نگران “صائم عاصم ” کی معاونت اور رہنمائی سے الحمدللہ یہ پروجیکٹ مکمل ہوا ۔اس پروجیکٹ کے دوران ہم سب پر اللہ پاک کا خصوصی کرم رہا ۔معجزاتی طور پر سب کام غیبی مدد سے ہوتے گئے۔ دورہ قرآن کی تیاری اور تکمیل بھی اللہ سے فضل سے احسن طریقے سے انجام پایا ۔ باریک بینی سے قرآن فہمی اور علم قرآن کی دنیا میں غوطہ زن ہونے کی سعادت میسر آئی ۔ہر پارے کی تکمیل پر لاکھوں بار سجدہ شکر ادا کیا ۔ اس معجزاتی کلام پاک میں نیا زاویہ اور نئ جہتیں دکھائی دیں ۔بلا مبالغہ اب تک کے اپنے ہر کام سے افضل میرے لیے” قرآن پروجیکٹ ” کے کام کے لیےگزارا ایک ایک لمحہ انمول ہے ۔
اس پروجیکٹ کی تکمیل پر رمضان کی ستائیسویں شب کراچی نظم نے زوم۔پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔جس میں ٹیم کو اپنے تاثرات بیان کرنے کا موقع دیا گیا ۔ناظمہ کراچی اسماء سفیر کی تذکیری گفتگو سے ہمیں تقویت ملی اور آگے کام کرنے کا لائحہ عمل ملا ۔
بس اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ قرآن کے پیغام کو سوشل میڈیا کے ذریعے اس منفرد انداز میں ہر عام وخاص کے دلوں تک پہنچانے کی ہماری کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ۔اور اسے ہمارے لیے آخرت میں نجات کا باعث بنائیں ۔آمین ۔