پودوں کی مقامی اقسام کو ترجیحی بنیاد پر اُگایا جائے‘ کمشنر راولپنڈی

954

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے علامہ اقبال پارک، شمس آباد مری روڈ میں پودا لگایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودوں اور درختوں کی مقامی اقسام کو ترجیحی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ اُگایا جائے اور غیر ملکی اقسام کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر لگے پودوں پر کیڑے مار اسپرے نہ کیے جائیں اور نہ ہی بلاجواز جڑی بوٹیوں کو تلف کیا جائے کیونکہ یہ مقامی کیڑے مکوڑوں کی دوڈ چین کا حصہ ہیں اور اسی وجہ سے مقامی پرندے بھی ہمارے ماحول میں آتے ہیں۔