پنجاب میں اساتذہ اور عملے کے لیے ویکسین لازمی قرار

220

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں اساتذہ اور عملے  کے لیے ویکسین  کو لازمی قرار دے دیا ہے-

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب میں تمام استاذہ کو 5 جون تک ویکسین لگاناضروری ہے-صوبے میں استاذہ کے لیے  ویکسینشن سینٹر کا بھی افتتاح کردیا گیا ہےـمحکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام تر فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کمیٹی این سی او سی کی ہدایت کی  روشنی میں کیے گئے ہیں-

اساتذہ ویکسین   لگانے کے بعد اپنے متعلقہ اداروں میں بھی ویکسین کارڈ جمع کرائیں گے جس کے بعد ہی انہیں تعلیمی اداروں میں تدریس کی اجازت ہوگی-

یاد رہے کہ پنجاب میں 16 ہزار اساتذہ موجود ہیں اور غیر سرکاری عملے کی تعداد 4 ہزار ہے- ان سب کو چینی ویکسین سائنو فارم اور  سائنو ویکس لگائی جائے گی-