بارودی سرنگوں کا سراغ رساں چوہا ملازمت سے سبکدوش

243

میگاوا نامی اس چوہے نے اپنی زندگی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے وقف کردی۔ 

کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والا چوہا 5 سال تک اپنی خدمات فراہم کرنے کے بعد اپنی ملازمت سے سبکدوشی ہورہا ہے۔

میگاوا کی دیکھ بھال کرنے والے میلن نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ چھوٹا ہے لیکن بہت سی زندگیوں کو بچانے کا سبب بنا ہے۔ اس نے بہت سی زمینوں کو محفوظ طریقے سے لوگوں کو دینے میں ہماری مدد کی ہے۔

میلن کا یہ بھی کہنا تھا کہ میگاوا کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور مجھے اس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے پر فخر ہے۔

اپنے کیریئر کے دوران میاگوا نے کمبوڈیا میں 71 بارودی سرنگوں کے ساتھ ساتھ درجنوں دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کی۔ کمبوڈیا میں ایک تخمینے کے مطابق 60 لاکھ بارودی سرنگیں موجود ہیں۔