انسانی دودھ کی نقل تیار، ایک کمی جسے پورا کرنے میں سائنسدان ناکام

702

بایو لاجسٹ ڈاکٹر اسٹرک لینڈ (Dr Leila Strickland) کی جانب سے ایک اسٹارٹ اپ شروع کیا گیا ہے کہ جس کے تحت لیب میں بائیو ملک (Biomilk) تیار کیا گیا ہے جو کہ انسانی دودھ کے مشابہہ ہے۔

کسی بھی نوزائیدہ بچے کے جسمانی اور ذہنی ترقی کیلئے ماں کا دودھ انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اس کا متبادل اب نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی دریافت ہوسکا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے ماں کے دودھ کا متبادل تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس دودھ کو خواتین کی چھاتیوں کی خلیوں (female breast cells) کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں وہ تمام غذائیت موجود ہے جو ماں کے دودھ میں ہوتی ہے۔

لیب کا کہنا ہے کہ اس دودھ میں ہر قسم کے پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، فیٹی ایسڈ اور بایو ایکٹو لیپڈس موجود ہیں۔ جو ماں کے دودھ میں پائی جاتی ہیں تاہم لیب کے تیار کردہ دودھ میں تریاقچے (antibodies) نہیں ہوتیں جو ماں کے دودھ میں ہوتی ہیں۔

سائنسدانوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ دودھ بچے کے مدافعتی نظام کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔ آنتوں اور دماغ کی ترقی میں بھی یہ دوسرے پروڈکٹ سے زیادہ موثر ہے۔