ہوا اور روح سے بنا مجسمہ 18،000 ڈالرز میں فروخت

473

خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے لیکن اگر آنکھوں تو دیکھنے والی ہو لیکن شاہکار ہی اگر دکھائی نہ دے تو پھر؟

ایک اطالوی فنکار نے ایک غائبانہ مجسمہ 18،000 ڈالر سے بھی زیادہ قیمت میں فروخت کیا اور اس کی موجودگی ثابت کرنے کے لئے فنکار نے خریدار کو صداقت کا سرٹیفیکیٹ دیا۔

سالوٹوور گارو نے “آئو سونو” (میں ہوں) کے عنوان سے اپنا مجسمہ نامعلوم خریدار کو فروخت کیا۔ اطالوی نیلام گھر آرٹ رائٹ نے مئی میں مجسمے کی فروخت کا اہتمام کیا تھا جس کی بولی کی ابتداء 7،000 سے لگائی گئی تھی۔

آرٹست نے اس مجسمے کی عجیب ہیئت کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایک خلا دکھائی دیتا ہے۔ آپ کو کچھ بھی نظر نہیں آتا لیکن یہ ہوا اور روح سے بنا ہے اور یہ موجود ہے۔