میکسیکو میں زرعی زمین پر اچانک پُراسرار گہرا گڑھا پڑگیا

368
میکسیکو: کھیتوں کے درمیان زمین دھنسے سے وسیع اور گہرا گڑھا نمودار ہونے پر لوگ جمع ہیں

میکسیکو (انٹرنیشنل ڈیسک) لاطینی امریکی ملک میکسیکو کی زرعی زمین پر اچانک 60 میٹر چوڑا اور 15میٹرگہرا گڑھا پڑ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ میکسیکو کے علاقے سانٹا ماریا زکاٹیپیک میں پیش آیا۔ پراسرار گڑھا نمودار ہونے کے بعد حکام نے رہایشیوں اور مقامی کسانوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ قریب میں واقع ایک گھر کو حالت مخدوش ہونے کے بعد اسے خالی کرالیا گیا۔ ماہرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ گڑھا پڑنے کی وجہ علاقے میں تعمیراتی کام کی زیادتی ہوسکتی ہے۔متاثرہ مقام سے فاصلے پر زمین میں مزید دراڑیں پڑرہی ہیں، جس کی وجہ پانی کا دباؤ ہے اور اس وجہ سے پورا علاقہ خطرے میں ہے۔