بلوچستان کے چند اضلاع میں مدتوں بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

366

بلوچستان کے پانچ اضلاع میں چار سال بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی –
تفصیلات کے مطابق کیچ، پنجگور،آواران، قلات اور واشک میں موبائل انٹرنیٹ سروس فروری 2017 سے بند تھی۔موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی وجہ بتاتے ہوئےوزرات ٹیکنالوجی میں یونیورسل سروسز کے چیف آفیسر حارث محمود نے کہا کہ موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا واحد مقصد دہشگردی کے واقعات کی روک تھام تھی-دہشتگرد انٹرنیٹ کے ذریعے آپس میں رابطے کیا کرتے تھے-مگر اب بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے-لہذا سیکورٹی کے اداروں کو دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کے لیے مواصلات کا کوئی اور نظام بنانے کے لیے تجاویز دے دی گئی ہیں-اور صوبے کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کردیا ہے-
عوام نے موبائل انٹرنیٹ کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ آئندہ انہیں انٹرنیٹ کی بند ش کا شکار ہونے کے سبب مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-
اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ’ماضی میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق کچھ فیصلے کیے گئے اب حالات بہتر ہوئے تو ہم نے وفاقی حکومت سے درخواست کرکے نیٹ سروسز بحال کرا دی۔‘
یاد رہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے سبب کورونا کی غیر معمولی صورتحال میں طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے میں بھی دشورای کا سامنا تھا-یہی وجہ ہے کہ طلباء نے انٹرنیت سروس کو بحال کرنے کے لیے کئی بار احتجاج کا راستہ اختیار کیا تھا-