کویت اور بحرین نے بھی کورونا دوا کے استعمال کی اجازت دیدی

354

متحدہ عرب امارات کے بعد کویت اور بحرین نے بھی کورونا کا نیا طریقہ علاج اپنا لیا۔

مذکورہ خلیجی ممالک نے سوترویماب دوا کو بطور کورونا علاج کے استعمال کی اجازت دے دی۔

معروف دوا ساز کمپنی جی ایس کے اور ویربائیو ٹیکنالوجی کے تعاون سے تیار کی گئی نئی کورونا ‏دوا سوترویماب کو کورونا مریضوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سوترویماب (وی آئی آر -7831) دوا کرونا وائرس کی مختلف اقسام ‏اور ‏حالتوں کے خلاف انتہائی مؤثر ہے اور اس کے استعمال سے کرونا سے مرنے والوں کی شرح اموات ‏میں 85 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ دوا ایسے مریضوں کے لیے جنہیں بیماری کے باعث اسپتال داخل ہونے یا زیادہ حالت خراب ‏‏ہونے کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔