لاک ڈاؤن کی سختی میں اضافہ نہیں کمی کی جائیگی،سعید غنی

232

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ کورونا کی وجہ سے حکومت کو سخت فیصلے کرنے  پڑےـحکومت نے کورونا کی صورتحال میں لوگوں کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے-آئندہ بھی عوام کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا پڑے تو ضرور کریں گےـ

سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں اب اضافہ نہیں بلکہ کمی کی جائے گی-اب صورتحال کافی بہتر ہے-آہستہ آہستہ معمولات زندگی معمول پر آجائیں گے- ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو کئی شکایات موصول ہورہی ہیں-اگر کاروبار چھے بجے بند کردیا جائے تو کسی کو بھی پریشانی نہیں ہوگی ـ

انہوں نے مزید کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے تمام معامالات حکومت کے زیر غور ہیں اس حوالے سے صورتحال ایک دو ہفتے میں واضح ہوجائے گی ـ