مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،شہباز شریف کی حکومت پر تنقید

247

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں  مہنگائی کا بحران موجود ہے- نااہل حکومت کے تین سالہ دورِ اقتدارا میں غربت،بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے یہی  وجہ ہے کڑوروں  لوگ غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں-

اسلام آباد میں منعقدہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے معاشی ماہرین ماضی میں حکومت کی کارکردگی کا جائزہ بھی پیش کریں گے-

اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی کارکردگی پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں غربت،بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے-غریب کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے-بجٹ سے قبل جو اعداد و شمار حکومت نے بتائے ہیں ان کی تائید اسٹیٹ بینک بھی نہیں کررہا لہذا ان پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے-غلط اعداد و شمار پیش کرنا اس حکومت کا وطیرہ رہا ہے-

شہباز شریف نے حکومت کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال بھی حکومت نے جی ڈی پی ریٹ 3 عشاریہ 3 بتایا تھا جب کے صورتحال اس کے برعکس تھی-تاریخ میں دوسری بار پاکستان کا جی ڈی پی منفی میں ہے جس نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے- اس حکومت کی نااہلی کے سبب مائیں ،بہنیں ور بیٹیاں علاج کی مفت سہولیات سے محروم ہوگئی ہیں ـ

میڈیا کے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی کو صلب کرنے کے لیے جو آرڈیننس لایا جا رہا ہے، ہم اس کی بطور جماعت مذمت کرتے ہیں جمہہوریت میں آزادی اظہار رائے پر قدغن نہیں ہونی چاہئے-