بھارتی بلیک فنگس عراق پہنچ گیا‘ 2مریض ہلاک

233
بھارت: بندشوں کے باعث غریب اور مزدور افراد قطاروں میں لگ کر کھانا وصول کررہے ہیں

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں بھارتی بلیک فنگس کے باعث 2افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی محکمہ صحت کے جنرل منیجر صدام الا طویل کے مطابق حالیہ اموات کے بعد اس بیماری کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ بھارت میں اس بیماری سے پہلے ہی 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مریض میں بلیک فنگس کی تشخیص اس کی موت کے بعد کی گئی۔ ڈاکٹروں کو تشویش ہے کہ اسی طرح کے دیگر کیسوں میں بھی اموات واقع ہو چکی ہیں ، لیکن ان میں بلیک فنگس کی تشخیص نہیں ہو سکی تھی۔ذی قار کے محکمہ صحت کی خاتون ترجمان عمار الزمیلی نے بتایا کہ دونوں اموات شہر نصیریہ میں ہوئیں۔ واضح رہے کہ بلیک فنگس سڑی ہوئی چیزوں سے لگتا ہے۔