امریکا میں طیارہ گر  کر تباہ‘ تمام مسافر ہلاک

464
نشویل: جھیل میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ کنارے پر پہنچایا جارہا ہے

نیشول (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکاکے شہر نیشول میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست ٹینسی کے ائرپورٹ سے اڑنے والا چھوٹا طیارہ کچھ دیر بعد ہی شہر نیشول میں ایک جھیل کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ سیسنا سی 501 طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی کے باعث جھیل میں جاگرا، جس کے نتیجے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے۔ رتھر فورڈ کاؤنٹی کے فائر بریگیڈ ترجمان نے بتایا کہ حادثے کے بعد بہت دیر تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔