کورونا ویکسینیشن؛ 18سال سے زائد عمر کی رجسٹریشن کی تاریخ کا اعلان

227

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ کوروناویکسین کے لیے18 سال سے زائد عمر کے افراد  کی رجسٹریشن 3 جون سے ہوگی، شہری کورونا ویکسین کے لیے جلد سے جلد رجسٹریشن کرائیں۔

چند روز قبل این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا تھا اور اب 3 جون سے ان افراد کی رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسدعمر کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی    تعداد 236 فی ملین آبادی ہے جب کہ پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں  کی   شرح فی ملین   صرف 92ہے ، بھارت میں  کورونا سے ہلاکتو ں کی شرح پاکستان   کے برابرہوتی تو وہاں 2لاکھ  کم اموات ہوتیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ شہری حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب پنجاب میں گزشتہ   24گھنٹوں کے دوران  ایک لاکھ 80ہزارسے زائدویکسی نیشن کی گئی۔ سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  این سی اوسی کا ہدف جلدحاصل کرلیں گے، پنجاب میں ویکسی نیشن اور سینٹرزکی تعدادمیں ریکارڈ اضافہ کیاگیا، پہلی بارپنجاب کے تعلیمی اداروں،پریس کلبز عدلیہ،اور میڈیکل طلبا کیلئے  ویکسی نیشن سینٹرزقائم کیے گئے ہیں اور پہلی بار قیدیوں کی ویکسی نیشن  کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔