پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

418

اسلام آباد: اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ماہ جون کے لئے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 30 پیسےفی لیٹراضافے کی تجویز پیش کی ہے اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کیلئے بھجوادی گئی ہے، جس پر وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ یکم مئی کو پیٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 76پیسے،لائٹ ڈیزل 77روپے 65پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 80روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔