آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

458
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر ملاقات کررہی ہیں

راولپنڈی(آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے لیے امریکی ناظم الامور انجیلا اگیلر نے ملاقا ت کی ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے جمعہ کو جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف سے ان کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سمیت علاقائی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن واستحکام کے لیے بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔