جنوبی ایشیا میں کوروناکیسز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی

247

جنوبی ایشیا میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے- بھارت میں بھی کورونا کی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے اور اسے ویکسین کی کمی کا بھی سامنا ہے-

خطے میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 30 لاکھ ہے- بھارت،نیپال،بوٹان،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں مجموعی طور پر 18 فیصد کیسز موجود ہیں جبکہ اموات کی شرح 10 فیصد ہے-

بھارت دنیا کا دوسرا ملک ہے جہاں اس ماہ سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت نے رواں ماہ 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے- یہ بات حیران کن ہے دنیا میں سب سے زیادہ ویکسین تیار کرنے والے ملک بھارت کو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے-

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس ضمن میں سیاسی حلقوں اورمبصرین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے- بھارت میں ابھی تک صرف 3 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی گئ ہے جو کہ زیادہ کیسز والے ممالک میں کم ترین شرح ہے-