یوئیفا یوروپا فٹبال لیگ کے فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو اپ سیٹ شکست

393

برسلز: یوروپا کپ فٹبال لیگ کے فائنل میں اپ سیٹ ہوگیا، اسپینش کلب ویلاریال نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر یوروپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

میچ کا آغاز ہی اٹیکنگ فٹبال سے ہوا، میچ کا پہلا گول 29 ویں منٹ میں ویلا ریال کے جیرارڈ مورینو نے کیا، جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم ایکشن میں آئی اور کھیل کے پچپنویں منٹ میں ایڈنسن کاوانی نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی اور میچ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔

دھواں دار مقابلہ ہوا لیکن دس کے مقابلے میں گیارہ گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اسٹیڈیم اور اس کے باہر اسپینش کلب ویلا ریال کی جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا۔