وزیراعظم کا ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان

335

وزیراعظم عمران خان نے اسکل ایجوکیشن کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا۔

نوجوانوں کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسکل ایجوکیشن کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار اسکالرشپس دیں گے، 50 ہزار اسکالرشپس ہائرٹیکنالوجیز کیلئے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار کا ہے نوجوان آبادی کو روزگار کی فراہمی سے ملک ترقی کرے گا، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کے فنڈز مختص کوشش ہے ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے۔

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع نجی شعبہ فراہم کرتا ہے، نوجوانوں کو روزگار کیلئے 2 پروگرام لارہے ہیں۔