‘سزایافتہ کیلیے وزٹ ویزہ نہیں، نواز شریف کو ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے’

292

وفاقی حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کے لیے متحرک ہو گئی۔

مشیرداخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ کا قانون ہے سزایافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جاسکتا برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزایافتہ ہیں اور وہ  کوئی علاج نہیں کرارہے۔

 شہزاد اکبر نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے ایک انجکشن بھی نہیں لگوایا، برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

مشیرداخلہ نے کہا کہ برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا جس پر برطانیہ سے کہا پہلے دیکھیں آپ کا قانون وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔