وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس

534
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کے دورے کے لیے آرہے ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ساتھ ہیں

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں انہیں ملکی سیکورٹی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان اپنے رفقا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔۔اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے شرکت کی۔اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ ملکی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم کو ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وفد کے ہمراہ 3 گھنٹے سے زائد تک آئی ایس آئی ہیڈ کوراٹرز میں موجود رہے۔ عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔