شِمرون ہیٹمائرسمیت مزید12 کھلاڑی  پی ایس ایل 6 کا حصہ بن گئے

244

کراچی (سید وزیر علی قادری) ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوءنٹی اسپیشلسٹ نوجوان بلے باز شِمرون ہیٹمائر اور جانسن چارلس سمیت مزید 10 کرکٹرز  پاکستان سپر لیگ 6 کا حصہ بن گئے ۔یہ تمام کھلاڑی ابوظہبی میں شیڈول لیگ کے بقیہ 20 میچز میں شرکت کریں گے۔

لیگ کی تمام 6 فرنچائززنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کے لیے بذریعہ آن لائن سیشن اپنی ریپلیسمنٹ اور اضافی کھلاڑیوں کی پک جمع کروائیں، اس دوران ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے شِمرون ہیٹمائراور جانسن چارلس کو بحیثیت ریپلیسمنٹ پک جبکہ یو اے ای کے وسیم محمد اور قومی آلراؤنڈر حماد اعظم کو بطور اضافی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے جیک وِلڈرموتھ، جیک ویدرآلڈ اورافغانستان کے ظاہر خان سمیت خرم شہزاد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا،  لاہور قلندرز نے ٹِم ڈیوڈ اورمتحدہ عرب امارات کے سلطان احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے نوجوان بیٹسمین محمد اخلاق کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے اسکواڈ میں شامل کرلیا،  بسم اللہ خان پشاور زلمی اورمحمد حارث دفاعی چیمپئن کراچی کنگز  کا حصہ بن گئے۔

مکمل اسکواڈز:

اسلام آباد یونائیٹڈ :

شاداب خان (کپتان) ، احمد صفی عبد اللہ ، علی خان ، عاکف جاوید ، آصف علی ، کولن منرو ، فواد احمد ، فہیم اشرف ، حسن علی ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، محمد وسیم جونیئر ، محمد اخلاق ،  موسیٰ خان ، روحیل نذیر ، عثمان خواجہ ، ظفر گوہر اور ذیشان ضمیر

کراچی کنگز:

 عماد وسیم (کپتان) ، عباس آفریدی، عامر یامین ، ارشد اقبال ، بابر اعظم ، شیڈوک والٹن ، دانش عزیز ، مارٹن گپٹل ، محمد عامر ، محمد الیاس ، محمد حارث ، تھیسارا پریرا ، نجیب اللہ زردان ، نور احمد ، قاسم اکرم ، شرجیل خان ، وقاص مقصود اور ذیشان ملک

لاہور قلندرز:

 سہیل اختر (کپتان) ، احمد دانیال ، بین ڈنک ، کالم فریگیسن ، دلبر حسین ، فخر زمان ، حارث رؤف ، جیمز فالکنر ، معاذ خان ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، شکیب الحسن (متبادل کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا) ، سلمان علی آغا ، سیکوگے پرسنا ، شاہین شاہ آفریدی ، سلطان احمد  ، ٹم ڈیوڈ ، زید عالم اور ذیشان اشرف

ملتان سلطانز:

 محمد رضوان (کپتان) ، حماد اعظم ، عمران طاہر ، عمران خان سینئر ، جانسن چارلس ، خوشدل شاہ ، محمد عمر ، اوبیڈ مکائے ، رحمن اللہ گورباز، رائیلی روسو ، شاہد آفریدی ، شاہنواز دھانی ، شان مسعود ، شمرون ہیٹمائر، صہیب مقصود ، صہیب اللہ ، سہیل خان ، سہیل تنویر، عثمان قادر اور وسیم محمد

پشاور زلمی:

 وہاب ریاض (کپتان) ، ابرار احمد ، عماد بٹ ، بسم اللہ خان ، ڈیوڈ ملر، فابئین ایلن ، فیڈل ایڈورڈز ، حیدر علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، محمد عامر خان ، محمد عرفان سینئر ، محمد عمران ، محمد عمران رندھاوا ، روومن پاؤل ، وقار سلام خیل ، شیرفین ردر فورڈ ، شعیب ملک  اور عمید آصف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

 سرفراز احمد (کپتان) ، عبد الناصر ، آندرے رسل ، انور علی ، آرش علی خان ، اعظم خان ، کیمرون ڈیلپورٹ ، فاف ڈو پلیسی ، حسن خان، جیک ولڈر موٹھ ،  جیک ویدرآلڈ، خرم شہزاد ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نسیم شاہ ، صائم ایوب ، عثمان خان ، عثمان شنواری ، زاہد محمود اور  ظاہر خان