اسرائیلی جارحیت کے سبب صحافی بھی متاثر ہوئے

231

فلسطین جرنلست سنڈیکیٹ PSJ  کے مطابق  فلسطین پر اسرائیلی  بمباری سے 170 صحافی زخمی ہوئے جبکہ 33 میڈیا  ہاؤسز کی عمارتیں بھی شدید متاثر ہوئی-

100 سے زائد صحافی شیلنگ اور  آنسو گیس سے متاثر ہوئے جن کا علاج جاری ہے جبکہ جمعہ کے روز اسرائیلی حملے میں ایک صحافی بھی  ہلاک ہوگیا تھاـ پی ایس جی کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ  وہ صحافیوں  کی عالمی تنظیم کے تعاون سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کریں گےـ

یاد رہے کے 27 رمضان سے تاحال غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں 279 افراد ہلاک اور 1 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیںـ