بھارت کے بعد نیپال میں بھی کورونا کی صورتحال بگڑ گئی

220

بھارت کی طرح  نیپال میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے سبب مریضوں کی تعداد میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا ہےـ  ملک کا نظام صحت شدید متاثر ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومت کے پاس سہولیات نہ کافی ہیں- ہسپتالوں میں گنجائش کی کمی کے باعث ایک بستر پر دو مریض موجود ہیں- رواں ماہ 21 ہزار لوگوں کی ٹیسٹنگ کی گئی جن میں سے 8 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 246 ہے-

طبی ماہرین کا دعوی ہے کہ ملک میں ٹیسٹنگ کا عمل کمزور ہے- کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد  حکومتی شماریات سے کہی زیادہ ہے-

یاد رہے کہ 30 لاکھ کی آبادی رکھنے والے ملک نیپال میں اب تک 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے- اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہے جبکہ صرف گذشتہ ہفتوں میں 2 ہزار افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں-