فیصل آباد ،پریم یونین بھی آج  کے مظاہرے میں شرکت کرے گی

164

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی ریلوے پریم یونین کے زیراہتمام مسجداقصیٰ کی بے حرمتی ،غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف اورمظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آج(بروزجمعہ)صبح 10:30بجے ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی ریلی ہوگی جس کی قیادت مرکزی رہنما خالد محمود چودھری،زونل صدرچودھری محمدآصف جاویداوردیگرمقامی رہنماکریں گے۔