لاہور، تنور مالکان کا 8 روپے کی روٹی دینے سے انکار

497

لاہور(کامرس ڈیسک) تنور مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی کی قیمت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔تندورمالکان نے روٹی کی قیمت بڑھا کر اسے بارہ روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔صدرتندورمالکان ایسوسی ایشن آفتاب گل نے کہا ہے کہ آٹا مہنگا ہونے سے روٹی آٹھ روپے میں فروخت نہیں کرسکتے ،آٹے کی قیمت بڑھنے سے بارہ روپے کی روٹی فروخت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر نے اس معاملے پر میٹنگ طلب کر لی۔