چین: 3،281 ڈرونز کا لائٹ شو، پچھلا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

487

ایک لگژری کار کمپنی نے رات کے وقت آسمان میں 3،281 ڈرونز کے ذریعے لائٹ شو کرکے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

شنگھائی میں کار کمپنی ‘جینیسیس’ کی جانب سے لائٹ شو کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کمپنی کی تیار کردہ جینیس جی 80 کار کو لانچ کرنے کا جشن منایا گیا۔ اس لائٹ شو میں 3،281 ڈرونز کو استعمال کرکے فضا میں کار کی شبیہہ بنائی گئی۔

اس لائٹ شو میں ایک سے زیادہ 3 ڈی امیجز کا اہتمام کیا گیا جس میں جینیسیس جی 80 اور جی وی 80 کاروں کی تصویر بھی شامل ہے۔

ڈرونز کو دریائے ہوانگپو کے دونوں اطراف سے پانی کے اوپر لایا گیا اور لائٹ شو لانچ کیا گیا۔

بچھلے ریکارڈ میں 3،051 ڈرونز کا لائٹ شو شامل تھے جبکہ اس ریکارڈ کو توڑنے کے لئے کل 3،281 ڈرونز کو استعمال کیا گیا۔