انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی 83 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

205

لندن(جسارت نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹیبل پر83 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیسٹر سٹی66 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم 83 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ مانچسٹر سٹی نے 36 میچ کھیل کر 26میں کامیابی حاصل کی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ 20 میچ جیتنے کے بعد 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لیسٹر سٹی20میچ جیت کر 66 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ چیلسی نے اب تک 18 میچز جیتے ہیں جس کے بعد وہ 64 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ دفاعی چمپئن لیورپول نے اب تک 18 میچز جیتے ہیں اور وہ ٹیبل پر 63 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ٹوٹنہام59 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور ویسٹ ہام نے اب تک 17 میچ جیتے ہیں اور وہ 59 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔