ایسوسی ایشنز کی کھیلوں کی سرگرمیوں کیلیے اسپورٹس بورڈسے رابطے شروع

138

پشاور(جسارت نیوز)لاک ڈائون کے خاتمے کے بعدمختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنز نے اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کیلیے اسپورٹس ڈائریکٹریٹ سے رابطے شروع کردیے تاہم اسپورٹس ڈائریکٹر یٹ نے اوپن ڈور کھیلوں کیلیے جزوی اجازت دیدی ہے تاہم اس معاملے میں بھی ایس او پیز کو فالو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے پابندیوں کے باعث مکمل طور پرا سپورٹس اسٹیڈیمز کو ہر قسم کی سرگرمیوں کیلیے بند کردیا گیا تھاتاہم اب سرگرمیاں اوپن ہونے کے بعد جزوی طور پر کھیلوں کی سرگرمیاں صرف اس حد تک کھل گئی ہیں کہ قومی اور بین الاقومی کھلاڑی پریکٹس کرسکیں گے تاہم اس دوران کسی قسم کے مقابلے نہیں ہونگے نہ ہی ایسی پریکٹس ہوگی۔