اولمپکس گیمز سے قبل پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان حادثے کا شکار

255

اسلام آباد(جسارت نیوز)اولمپکس گیمز سے قبل پاکستانی گھڑ سوار حادثے کا شکار ہوگئے۔ اولمپکس کوالیفائرز کے دوران پاکستانی گھڑسوار کو حادثہ پیش آیا، گھڑ سواری کے ایکویسٹیرین ایونٹ میں عثمان خان کا گھوڑا حادثہ میں دم توڑ گیا،سوار عثمان خان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ، جسم کی ہڈیاں کئی جگہ سے ٹوٹ گئی ہیں۔ پاکستانی گھڑسوار عثمان خان کے سر پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔