امارات کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میچز دبئی میں یونے کی تصدیق کردی

277

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے جس کی تصدیق امارات کرکٹ بورڈ نے کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنل معاملات کا جائزہ لینے کے بعد پی سی بی تفصیلات جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کے انعقاد کی کلیئرنس مل گئی ہے۔ایونٹ منتقل ہونے سے فرنچائزز اور دیگراسٹیک ہولڈرز کو اضافی اخراجات کا سامنا ہے، اس حوالے سے بھی معاملات طے کیے جائیں گے، پی ایس ایل کے براڈ کاسٹ عملے کو یو اے ای میں انٹری کی اجازت میں مشکلات ہیں، براڈ کاسٹرز کا بیشترعملہ بھارت اور جنوبی افریقا پر مشتمل ہے اور دونوں ملکوں کے شہریوں پر یو اے ای میں داخلے پر پابندی ہے۔خیال رہے کہ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔معاملات کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد فائنل سمیت بقیہ 20 میچز ابوظبی میں کرائے جائیں گے۔دوسری طرف پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے،پی سی بی نے مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں،مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد ٹیموں کی یواے ای روانگی ہوگی، وہاں بائیو سیکور ببل میں پریکٹس میچز بھی رکھے جائیں گے، یکم جون سے میچز کاآغاز ہو جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 مقامات پر قرنطینہ اور دیگر لاجسٹک مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو فیملی کا کوئی فرد ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،کراچی میں ایونٹ کے التوا سے قبل فیملیز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں سامنے آئی تھیں۔

پ