آذربائیجان اسٹوڈنٹ اولمپک فٹسال ٹیم جون میں پاکستان آئے گی

430

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آذربائیجان اسٹوڈنٹ اولمپک فٹسال ٹیم جون کے تیسرے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق آذربائیجان اسٹوڈنٹ اولمپک فٹسال ٹیم کراچی میں پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے چنائو کے سلسلے 3 روزہ ٹرائلزجون کے پہلے ہفتے اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہونگے۔ ٹرائلز کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 20کھلاڑیوں کا انتخاب تربیتی کیمپ کیلیے کیاجائے گا اور ان کھلاڑیوں کو15روز تک تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے گی ۔ رواں سال جون کے تیسرے ہفتے 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔