اسرائیل کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے،خالد قادری

90

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے اسرائیل کی جانب سے نہتے بچوں اور نمازیوں پر بمباری اور دو سو کے قریب شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے اور اپنی دہشت گردی سے پورے خطے کو ایک نئی جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے اسلام پرامن مذہب ہے دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے پھر اگر اس کے جواب میں کچھ کیاجائے یا اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا جائے تو پھر کوئی امن کی باتیں نہیں کررہے ۔