حیدرآباد، پولیس افسران و جوانوں میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا

87

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کی جانب سے پولیس کے افسران و جوانوں میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز پولیس اسپتال حیدرآباد میں کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے پولیس اسپتال میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کا افتتاح خود ویکسین لگوا کر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالا جعفر اور MS پولیس اسپتال حیدرآباد ڈاکٹر ضیاء بھی موجود تھے۔ سندھ بھر میں حیدرآباد پہلا شہر ہے جہاں ہر عمر کے پولیس اسٹاف میں ویکسینیشن کی جارہی ہے، ویکسینیشن مہم کی افتتاح کے بعد دعا خیر کی گئی کہ اللہ اس ماہ مقدس کے وسیلے سے ہمیں اس جان لیوا وبا سے محفوظ رکھے۔ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا اسٹاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالا جعفر کی نگرانی میں پہلے روز 250 سے زائد پولیس افسران و جوانوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔