سائٹ اے پولیس حمزہ اعوان کوبازیاب کرانے میںتاحال ناکام

100

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ اے پولیس 10روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کا سراغ نہ لگا سکی ،حمزہ علی اعوان کو نورس چورنگی کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا، تنظیم الاعوان یوتھ کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدرذیشان اعوان نے عدم بازیابی پر احتجاج کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے 22سالہ رہائشی حمزہ علی اعوان ولد ارشد نے 7مئی کو سائٹ نورس چورنگی کے قریب سے ہارون آباد میںواقع اپنے گھر آنے کے لیے ایک گاڑی والے سے لفٹ لی تھی جس نے مبینہ طور پر اس کو اغواء کرلیا مغوی کے چچا اظہر نے سائٹ اے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ۔ ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ ا س کے بھتیجے نے واقعہ کا خود میسج کیا تھا جس کے بعد سے اس کافون بندہے پولیس مقدمے کے اندراج کے باوجود مغوی کو بازیاب نہ کراسکی،تنظیم الااعوان نے حمزہ کی عدم بازیابی پر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔