عبد الجمیل کا راجا بلال سے اظہار تعزیت

105

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی شرقی کے ذمے دار راجا بلال کی چچی انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نور 36/C سے متصل گراؤنڈ میں مولانا عطاء اللہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکرٹری عبد الحفیظ، ناظم علاقہ لانڈھی شرقی مرزا نعمان بیگ، مرزا فرحان بیگ، محمد ابراہیم انصاری، راؤ عبید الرحمن اور راؤ تقی ودیگر نے شرکت کی۔ امیر عبد الجمیل خان ودیگر ذمے داران نے راجا بلال کی چچی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے۔