شادی ہال نہ کھولنے پر گورنر ہاؤس اور اسد عمر کے گھر کا گھیراؤ کریں گے

128

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اگر این سی او سی نے شادی ہالز کھولنے کی اجازت نہ دی تو کراچی میںگورنر ہاؤس اور اسد عمر کے گھر کا گھیراؤ کریں گے اور شادی ہالز کے سامنے کی سڑکوںکو بھی بلاک کریں گے۔آل پاکستان کیٹرز اینڈ ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص منصور شیخ اور صدر راؤ وقاص نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میںہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی نے ہماری صنعت کے علاوہ تمام انڈسٹری کو کھول دیا ہے اورآج تک ہمارے علاوہ تمام صنعتیں کھلی ہوئی ہیں،جو صنعتیں کھولی ہیں وہ ایس او پیز پر عملدر آمدنہیں کررہی ہیں،ہم پر اپنے مزدوروں کا بہت دباؤ ہے،اگر این سی او سی نے اپنے بدھ کے اجلاس میں شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ نہیںکیا تو گورنر ہائوس اور اسد عمر کے گھر کا گھیراؤ کرینگے اورشاہراہ فیصل سمیت جہاں شادی ہالز ہیں وہاں سڑکیں بلاک کریں گے اور احتجاج کرینگے۔ایسوسی ایشن کے صدر راؤ وقار کا کہنا تھا کہ شادی ہالز کی بندش سے اس صنعت سے وابستہ20لاکھ افدا بری طرح متاثر ہورہے ہیں،حکومت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے اور ہماری مجبوری سمجھتے ہوئے شادی ہالز کھولنے کا فیصلہ کرے۔