سندھ کے جعلی دعویدار کرپشن اور چور بازاری میں مصروف ہیں، جمال صدیقی

167

کراچی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے جعلی دعویدار کرپشن اور چور بازاری میں مصروف عمل ہیں، 6برس بیت گئے لیکن صوبائی حکومت کا ماس ٹرانزٹ منصوبہ آج بھی التوا کا شکار ہے، سندھ میں کورونا کے نام پر 5ارب روپے اور متعدی امراض کے ہسپتالوں کیلیے 10 ارب روپے بھی کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ انصاف ہائوس سے منگل کو جاری اپنے بیان میں کیا۔ جمال صدیقی نے مزید کہا کہ سندھ کی جیلوں میں مرمت کے نام پر 1 ارب 39 کروڑ کا ٹیکا لگایا گیا۔ پیپلز پارٹی نے رقم کہاں غائب کی، رقم زمین کھاگئی یا آسماں نگل گیا۔