سعودی عرب نے سفری پابندیوں والے ممالک سے پاکستان کا نام نکال دیا

515

ریاض: سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں والے ممالک سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے نئی لسٹ میں اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 13ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی ہے۔ وزارت داخلہ نے  بیان میں کہا کہ ان ممالک پر پابندی شہریوں کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی گئی ہے، جن ملکوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں بھارت،افغانستان ،ترکی ، ایران ،شام، لبنان، یمن، لیبیا،آرمینیا، صومالیہ، وینزویلا، بیلا روس اور کانگو شامل ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کو ان میں سے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر پابندی والی فہرست سے پاکستان کا نام نکال دیا ہے جس کے بعد سعود شہری اپنے ملک سے پاکستان سفر کرسکیں گے۔ سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے اور ویکسینیشن کرانے والوں کو بھی بغیر قرنطینہ ممالک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔